❮
❯
حدیث نمبر: 7181
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِسْحَاقَ الدَّقِيقِيُّ التُّسْتَرِيُّ ، نَا سَهْلُ بْنُ بَحْرٍ الْجُنْدَيْسَابُورِيُّ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ الْقَيْسِيُّ ، نَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ - قَهْرَمَانُ آلِ الزُّبَيْرِ - عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : وَعَدَنِي جِبْرِيلُ مَوْعِدًا ، وَإِنَّهُ أَبْطَأَ عَلَيَّ ، ثُمَّ قَالَ : إِنَّمَا مَنَعَنِي مِنْ ذَلِكَ مِنْ صَوْتِ جَرَسٍ أَوْ صُورَةٍ فِي بَيْتٍ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ إِلَّا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سَهْلُ بْنُ بَحْرٍ I " .
ترجمہ

سالم بن عبداللہ بن عمر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے میرے والد عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے حدیث بیان کی، وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جبرئیل (علیہ السلام) نے مجھ سے (ملاقات کا) ایک وقت طے کیا تھا، لیکن انہوں نے میرے پاس آنے میں تاخیر کی، پھر انہوں نے بتایا: مجھے آپ کے پاس آنے سے صرف گھنٹی کی آواز یا گھر میں موجود تصویر نے روکا تھا۔“
اس حدیث کو مبارک بن فضالہ سے صرف عمرو بن منصور نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں سہل بن بحر منفرد ہیں۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7181
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف عمرو بن دينار قهرمان آل الزبير
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه عمرو بن دينار قهرمان آل الزبير وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 173»»