المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7180
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الرَّقَّامُ ، نَا حَبِيبُ بْنُ بِشْرٍ ، أَخُو أَبِي الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيِّ لِأُمِّهِ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُفْيَانَ الْجَحْدَرِيُّ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ بْنِ أُسَامَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : بَعَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيَّامَ مِنًى رَجُلًا عَلَى جَمَلٍ أَحْمَرَ ، فَنَادَى : أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنَّهَا أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ ، فَلَا تَصُومُوا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ ، عَنْ أَبِيهِ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ I " وَرَوَاهُ أَبُو قِلَابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ ، عَنْ نُبَيْشَةَ .
ترجمہ
ابو الملیح رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا اسامہ (بن عمیر ہذلی) رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے منیٰ کے ایام میں ایک شخص کو سرخ اونٹ پر سوار کر کے بھیجا، تو اس نے پکار کر کہا: ”اے لوگو! یقیناً یہ کھانے اور پینے کے دن ہیں، لہٰذا تم روزہ نہ رکھو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو الملیح رحمہ اللہ سے، ان کے والد کے واسطے سے صرف عبید اللہ بن ابی حمید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ ابو قلابہ رحمہ اللہ نے اسے ابو الملیح رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا نبیشہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“