❮
❯
حدیث نمبر: 7172
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الرَّقَّامُ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ ، ثَنَا النَّضْرُ بْنُ أَبِي النَّضْرِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ إِلَى سَقْفِ الْبَيْتِ قَالَ : I " سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ I " ، قَالَتْ عَائِشَةُ : فَسَأَلْتُهُ عَنْهُنَّ ؟ فَقَالَ : I " أُمِرْتُ بِهِنَّ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَكَمِ إِلَّا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، وَلَا عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ إِلَّا النَّضْرُ بْنُ أَبِي النَّضْرِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو الْأَشْعَثِ I " .
ترجمہ

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ جب اپنا سر مبارک گھر کی چھت کی طرف اٹھاتے تو یہ کلمات کہتے: «سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ» ”اے اللہ! تو اپنی حمد کے ساتھ پاک ہے، میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے آپ ﷺ سے ان کلمات کے متعلق دریافت کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے ان کا حکم دیا گیا ہے۔“
اس حدیث کو حکم رحمہ اللہ سے صرف عمرو بن عبد الجبار نے، اور عمرو سے صرف نضر بن ابی النضر نے روایت کیا ہے، جبکہ اس کی روایت میں ابو الاشعث منفرد ہیں۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7172
درجۂ حدیث محدثین: فيه من لم يعرفه الهيثمي
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وفيه من لم أعرفه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 142»»