المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الرَّقَّامُ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقُلُوسِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ ، نَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَيَرِدَنَّ عَلَى الْحَوْضِ أَقْوَامٌ ، فَأَعْرِفُهُمْ ، فَيُخْتَلَجُوا دُونِي ، فَأَقُولُ : مِنِّي ، فَيُقَالُ : إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حُصَيْنٍ إِلَّا أَبُو عَوَانَةَ ، وَلَا عَنْ أَبِي عَوَانَةَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقُلُوسِيُّ I " .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”حوضِ (کوثر) پر یقیناً کچھ لوگ میرے پاس آئیں گے، جنہیں میں پہچان لوں گا، پھر وہ میرے پاس پہنچنے سے پہلے ہی (راستے ہی میں) الگ کر دیے جائیں گے، تو میں کہوں گا: یہ تو مجھ میں سے (یعنی میرے امتی) ہیں، تو کہا جائے گا: بیشک آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد (دین میں) کیا کیا نئی چیزیں ایجاد کر لی تھیں۔“
اس حدیث کو حصین رحمہ اللہ سے صرف ابو عوانہ رحمہ اللہ نے، اور ابو عوانہ رحمہ اللہ سے صرف یحییٰ بن حماد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ یعقوب بن اسحاق القلوسی رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔