المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الدِّيبَاجِيُّ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ بَحْرٍ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ هَارُونَ بْنِ عَنْتَرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : I " إِنَّ اللهَ يَقُولُ : يَا عِبَادِي ، كُلُّكُمْ ضَالٌّ إِلَّا مَنْ هَدَيْتُ ، وَضَعِيفٌ إِلَّا مَنْ قَوَّيْتُ ، وَفَقِيرٌ إِلَّا مَنْ أَغْنَيْتُ ، فَسَلُونِي أُعْطِكُمْ ، فَلَوْ أَنَّ أَوَّلَكُمْ وَآخِرَكُمْ ، وَإِنْسَكُمْ وَجِنَّكُمْ ، وَحَيَّكُمْ وَمَيِّتَكُمْ ، وَرَطْبَكُمْ وَيَابِسَكُمُ ، اجْتَمَعُوا عَلَى قَلْبِ أَتْقَى عَبْدٍ مِنْ عِبَادِي ، مَا زَادُوا فِي مُلْكِي جَنَاحَ بَعُوضَةٍ ، وَلَوْ أَنَّ أَوَّلَكُمْ وَآخِرَكُمْ ، وَحَيَّكُمْ وَمَيِّتَكُمْ ، وَرَطْبَكُمْ وَيَابِسَكُمُ ، اجْتَمَعُوا عَلَى قَلْبِ أَفْجَرِ عَبْدٍ مِنْ عِبَادِي هُوَ لِي ، مَا نَقَصُوا مِنْ مُلْكِي جَنَاحَ بَعُوضَةٍ ، ذَلِكَ بِأَنِّي وَاحِدٌ ، عَذَابِي كَلَامٌ ، وَرَحْمَتِي كَلَامٌ ، فَمَنْ أَيْقَنَ بِقُدْرَتِي عَلَى الْمَغْفِرَةِ فَلَمْ يَتَعَاظَمْ فِي نَفْسِي أَنْ أَغْفِرَ لَهُ ذُنُوبَهُ ، وَلَوْ كَثُرَتْ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ إِلَّا هَارُونُ بْنُ عَنْتَرَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُهُ عَبْدُ الْمَلِكِ I " .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے میرے بندو! تم سب کے سب گمراہ ہو سوائے اس کے جسے میں ہدایت دوں، اور تم سب کمزور ہو سوائے اس کے جسے میں قوت بخشوں، اور تم سب محتاج ہو سوائے اس کے جسے میں غنی کر دوں، لہٰذا تم مجھ سے مانگو میں تمہیں عطا کروں گا؛ اگر تمہارے اولین و آخرین، تمہارے انسان و جن، تمہارے زندہ و مردہ اور تمہارے تر و خشک (سب کے سب) میرے بندوں میں سے سب سے زیادہ متقی بندے کے دل پر جمع ہو جائیں، تو وہ میری بادشاہت میں ایک مچھر کے پر کے برابر بھی اضافہ نہیں کر سکتے؛ اور اگر تمہارے اولین و آخرین، تمہارے زندہ و مردہ اور تمہارے تر و خشک میرے بندوں میں سے کسی سب سے زیادہ نافرمان بندے کے دل پر جمع ہو جائیں، تو وہ میری بادشاہت میں سے مچھر کے پر کے برابر بھی کمی نہیں کر سکتے؛ یہ اس لیے کہ میں اکیلا ہوں، میرا عذاب بھی محض کلام ہے اور میری رحمت بھی محض کلام ہے، پس جو شخص میری مغفرت کی قدرت پر یقین رکھے گا، تو میرے نزدیک اس کے گناہوں کو بخش دینا بالکل بھی گراں نہ ہوگا چاہے وہ کتنے ہی زیادہ کیوں نہ ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمرو بن مرہ رحمہ اللہ سے صرف ہارون بن عنترہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے (روایت کرنے میں) ان کے بیٹے عبدالملک رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“