المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7168
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُفَضَّلِ الْحَرَّانِيُّ ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ أَبُو عَتَّابٍ ، نَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدٍ أَبُو هَارُونَ الْكُوفِيُّ ، ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ قَالَ : كَانَ عَلِيٌّ ، إِذَا ذُكِرَ عِنْدَهُ أَبُو بَكْرٍ قَالَ : I " السَّبَّاقَ تَذْكُرُونَ ، السَّبَّاقَ تَذْكُرُونَ ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا اسْتَبَقْنَا إِلَى خَيْرٍ قَطُّ إِلَّا سَبَقَنَا إِلَيْهِ أَبُو بَكْرٍ I " .
ترجمہ
صلہ بن زفر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا جاتا تو آپ فرمایا کرتے تھے: ”تم اس شخصیت کا تذکرہ کر رہے ہو جو سب سے آگے نکل جانے والے ہیں، تم اس شخصیت کا تذکرہ کر رہے ہو جو سب سے آگے نکل جانے والے ہیں۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! ہم نے کبھی بھی کسی بھلائی کی طرف ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش نہیں کی مگر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہم سے پہلے ہی اس تک پہنچ گئے۔“