المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7148
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الدِّيبَاجِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُفَضَّلِ الْحَرَّانِيُّ ، نَا الْمُغِيرَةُ بْنُ سِقْلَابٍ الْحَرَّانِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ حَاتِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : لَمَّا أُسْرِيَ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : يَا جِبْرِيلُ ، إِنَّ قَوْمِي يَتَّهِمُونِي وَلَا يُصَدِّقُونِي قَالَ : إِنِ اتَّهَمَكَ قَوْمُكَ ، فَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ يُصَدِّقُكَ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ إِلَّا الْمُغِيرَةُ بْنُ سِقْلَابٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُفَضَّلِ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب نبی ﷺ کو معراج کرائی گئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے جبریل! بے شک میری قوم مجھ پر تہمت لگائے گی اور میری تصدیق نہیں کرے گی“، انہوں نے عرض کیا: ”اگر آپ کی قوم آپ پر تہمت لگائے تو یقیناً سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ کی تصدیق کریں گے“۔“
اس حدیث کو ابن ثوبان رحمہ اللہ سے مغیرہ بن سقلاب رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس کے ساتھ احمد بن عبد الرحمن بن مفضل رحمہ اللہ منفرد ہیں۔