المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 714
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ قَالَ : أَلَا أُرِيكُمْ كَيْفَ وُضُوءُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ فَأَخَذَ مَاءً بِيَدِهِ ، فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ، ثُمَّ أَخَذَ الْمَاءَ بِيَدِهِ فَضَمَّ إِلَيْهَا يَدَهُ الْأُخْرَى ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ ، ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِهِ ، فَغَسَلَ يَدَهُ وَذِرَاعَيْهِ ، ثُمَّ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ بِالْأُخْرَى ، ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ ، ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِهِ مَاءً فَنَضَحَهُ عَلَى قَدَمَيْهِ ، وَمَسَحَ بِهِمَا قَدَمَيْهِ ، وَعَلَيْهِ النَّعْلَانِ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں نہ دکھاؤں کہ رسول اللہ ﷺ کا وضو کیسا تھا؟“
پھر انہوں نے اپنے ہاتھ میں پانی لیا، پس کلی کی اور ناک میں پانی چڑھایا، پھر اپنے ہاتھ میں پانی لیا اور اس کے ساتھ اپنا دوسرا ہاتھ بھی ملا لیا، پھر اس سے اپنا چہرہ دھویا، پھر اپنے ہاتھ میں پانی لیا اور اپنا ہاتھ اور بازو دھوئے، پھر دوسرے ہاتھ کے ساتھ بھی اسی طرح کیا، پھر اپنے سر کا مسح کیا، پھر اپنے ہاتھ میں پانی لیا اور اسے اپنے دونوں قدموں پر چھڑکا اور ان پر مسح کیا، جبکہ انہوں نے جوتیاں پہن رکھی تھیں۔