المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7130
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ ، ثَنَا الصَّلْتُ بْنُ مَسْعُودٍ الْجَحْدَرِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ ، عَنِ الْوَازِعِ بْنِ نَافِعٍ الْعُقَيْلِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ الْيَمَانِ ، أُخْتِ حُذَيْفَةَ ، قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : لَا خَيْرَ فِي جَمَاعَةِ النِّسَاءِ ، إِلَّا عِنْدَ مَيِّتٍ ، فَإِنَّهُنَّ إِذَا اجْتَمَعْنَ قُلْنَ وَقُلْنَ I " .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ الْيَمَانِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الصَّلْتُ بْنُ مَسْعُودٍ I " .
ترجمہ
سیدہ خولہ بنت الیمان رضی اللہ عنہا، جو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی ہمشیرہ ہیں، بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”عورتوں کے اکٹھا ہونے میں کوئی بھلائی نہیں ہے سوائے میت کے پاس (تعزیت کے موقع پر)، کیونکہ وہ جب جمع ہوتی ہیں تو ادھر ادھر کی فضول باتیں کرتی ہیں۔“
یہ حدیث سیدہ خولہ بنت الیمان رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور صلت بن مسعود رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔