المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7121
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَسْلَمِيُّ ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، أَنَّهُ أَصَابَتْهُ جَنَابَةٌ ، وَلَيْسَ مَعَهُ مَاءٌ ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّمَا يَكْفِيكَ أَنْ تَمْسَحَ وَجْهَكَ وَكَفَّيْكَ بِالتُّرَابِ ، ضَرْبَةً لِلْوَجْهِ ، وَضَرْبَةً لِلْكَفَّيْنِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي عُمَيْسٍ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ I " .
ترجمہ
سعید بن عبد الرحمن بن ابزی رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا عبد الرحمن بن ابزی رضی اللہ عنہ سے، وہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہیں جنابت لاحق ہوئی اور ان کے پاس پانی نہیں تھا، تو نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ”تمہیں یہی کافی ہے کہ تم اپنے چہرے اور اپنی دونوں ہتھیلیوں کا مٹی سے مسح کر لو؛ ایک مرتبہ مٹی پر ہاتھ مارنا چہرے کے لیے اور ایک مرتبہ دونوں ہتھیلیوں کے لیے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو عمیس عتبہ بن عبد اللہ سے ابراہیم بن محمد کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“