المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7116
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ حَفْصٍ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ : أَنَّهُ صَحِبَ ابْنَ عُمَرَ فِي السَّفَرِ ، فَكَانَ إِذَا طَلَعَ سُهَيْلٌ قَالَ : لَعَنَ اللهُ سُهَيْلًا ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : كَانَ عَشَّارًا يَظْلِمُهُمْ ، وَيَغْصِبُهُمْ أَمْوَالَهُمْ ، فَمَسَخَهُ اللهُ شِهَابًا ، فَجَعَلَهُ حَيْثُ تَرَوْنَ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ I " .
ترجمہ
عمرو بن دینار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سفر میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی رفاقت اختیار کی، تو جب ستارہ سہیل طلوع ہوتا تو آپ فرماتے: «لَعَنَ اللهُ سُهَيْلًا» ”اللہ تعالیٰ سہیل پر لعنت کرے“، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”وہ (سہیل) ایک (ظالم) ٹیکس وصول کرنے والا تھا جو لوگوں پر ظلم کرتا اور ان کے مال غصب کر لیتا تھا، تو اللہ تعالیٰ نے اسے ایک ستارے کی شکل میں مسخ کر دیا اور اسے وہاں رکھ دیا جہاں تم اسے دیکھ رہے ہو۔“
اس حدیث کو عمرو بن دینار رحمہ اللہ سے صرف ابراہیم بن یزید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔