المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحِ بْنِ حَرْبٍ ، نَا الْخَلِيلُ بْنُ سَعِيدٍ الْأُبُلِّيُّ ، نَا عُمَرُ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُبَيْدٍ ، وَوَاصِلِ بْنِ عَطَاءٍ الْغَزَّالِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ ، لَا تَسْأَلِ الْإِمَارَةَ ، فَإِنَّكَ إِنْ سَأَلْتَهَا وُكِلْتَ إِلَيْهَا ، وَإِنْ لَمْ تَسْأَلْهَا أُعِنْتَ عَلَيْهَا ، وَإِذَا حَلَفْتَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَيْتَ غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا فَائْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ ، وَكَفِّرْ عَنْ يَمِينِكَ
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ وَاصِلِ بْنِ عَطَاءٍ إِلَّا عِمْرَانُ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْخَلِيلُ بْنُ سَعِيدٍ I " .
سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے عبدالرحمن! امارت (عہدہ و منصب) کا سوال نہ کرنا، کیونکہ اگر تمہیں تمہارے مانگنے پر وہ منصب دیا گیا تو تمہیں اسی کے سپرد کر دیا جائے گا، اور اگر وہ تمہیں بن مانگے عطا کیا گیا تو اس معاملے میں تمہاری مدد کی جائے گی؛ اور جب تم کسی بات پر قسم کھا لو، پھر اس کے علاوہ کسی دوسری چیز میں اس سے بہتر پہلو دیکھو تو وہی کرو جو بہتر ہو اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دو۔“
واصل بن عطا رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف عمران بن ابی عثمان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے اسے روایت کرنے میں خلیل بن سعید رحمہ اللہ منفرد ہیں۔