المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7097
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَكْرٍ السَّرَّاجُ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْفَرَجِ ، ثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ الْخَفَّافُ ، ثَنَا رَاشِدٌ أَبُو مُحَمَّدٍ الْحِمَّانِيُّ ، عَنْ أَبِي هَارُونَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَهُمْ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ ، قَالَ : تَصَعَّدْتُ أَنَا وَجِبْرِيلُ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا ، فَإِذَا أَنَا بِمَلَكٍ ، يُقَالُ لَهُ : إِسْمَاعِيلُ ، وَهُوَ صَاحِبُ سَمَاءِ الدُّنْيَا ، وَبَيْنَ يَدَيْهِ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ ، مَعَ كُلِّ مَلَكٍ جُنْدُهُ مِائَةُ أَلْفٍ I " ، وَتَلَا هَذِهِ الْآيَةَ : وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلا هُوَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَاشِدٍ الْحِمَّانِيِّ إِلَّا عَبْدُ الْوَهَّابِ الْخَفَّافُ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے انہیں معراج کی رات کا واقعہ بیان کرتے ہوئے فرمایا: ”میں اور جبرئیل آسمانِ دنیا کی طرف بلند ہوئے، وہاں میری ملاقات ایک فرشتے سے ہوئی جسے اسماعیل کہا جاتا ہے، وہ آسمانِ دنیا کا نگران ہے، اس کے سامنے ستر ہزار فرشتے تھے اور ہر فرشتے کے ساتھ اس کا ایک لاکھ فرشتوں کا لشکر تھا“، اور آپ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلا هُوَ﴾ ”اور تیرے رب کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو راشد حمانی سے صرف عبدالوہاب خفاف نے روایت کیا ہے۔“