المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7087
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَكْرٍ السَّرَّاجُ ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، نَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ فِي أَصْحَابِهِ ، فَقَالَ : اغْتَسِلُوا يَوْمَ الْجُمُعَةِ ، فَمَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ كَانَتْ كَفَّارَةَ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ وَزِيَادَةِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ إِلَّا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے صحابہ کے درمیان کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”جمعہ کے دن غسل کیا کرو، پس جس نے جمعہ کے دن غسل کیا تو یہ (عمل) اس کے اور (دوسرے) جمعہ کے درمیانی عرصہ کے لیے کفارہ بن جائے گا اور تین دن کا مزید اضافہ بھی ہو گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یحییٰ بن حارث سے اس حدیث کو سوید بن عبدالعزیز کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“