المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 708
وَبِهِ : عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِنَّ الْعَبْدَ لَيَتَصَدَّقُ بِالتَّمْرَةِ مِنَ الْكَسْبِ الطَّيِّبِ ، فَيَضَعُهَا فِي حَقِّهَا ، فَيَقْبَلُهَا اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى بِيَمِينِهِ ، ثُمَّ لَا يَزَالُ يُرَبِّيهَا كَأَحْسَنِ مَا يُرَبِّي أَحَدُكُمْ فَلُوَّهُ ، حَتَّى تَكُونَ مِثْلَ الْجَبَلِ أَوْ أَكْثَرَ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بے شک بندہ پاکیزہ کمائی سے ایک کھجور صدقہ کرتا ہے اور اسے اس کے حق (مستحق) میں دیتا ہے، تو اللہ تبارک و تعالیٰ اسے اپنے دائیں ہاتھ سے قبول فرماتا ہے، پھر اس کی مسلسل ایسے ہی پرورش فرماتا ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنے گھوڑے کے بچے کی بہترین پرورش کرتا ہے، یہاں تک کہ وہ (صدقہ) پہاڑ کی مانند یا اس سے بھی بڑا ہو جاتا ہے۔“