المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 707
وَبِهِ : قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ فَلَهُ قِيرَاطٌ ، وَمَنْ صَلَّى عَلَيْهَا وَاتَّبَعَهَا حَتَّى تُدْفَنَ فَلَهُ قِيرَاطَانِ قِيلَ لِأَبِي هُرَيْرَةَ : وَمَا الْقِيرَاطَانِ ؟ قَالَ : I " أَصْغَرُهُمَا مِثْلُ أُحُدٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے جنازے کی نماز پڑھی اس کے لیے ایک قیراط ثواب ہے، اور جس نے نماز پڑھی اور پھر اس کے ساتھ رہا یہاں تک کہ اسے دفن کر دیا جائے، تو اس کے لیے دو قیراط ہیں۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا: ”اور دو قیراط کیا ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”ان دونوں میں سے چھوٹا قیراط بھی احد پہاڑ کی مانند ہے۔“