المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7079
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَفْصٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عِمْرَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مُعَاذٍ الضَّبِّيُّ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ : صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَلَا أَدْرِي أَزَادَ أَمْ نَقَصَ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قِيلَ لَهُ ، فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُعَاذٍ إِلَّا أَبُو دَاوُدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ اللهِ بْنُ عِمْرَانَ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی کریم ﷺ نے نماز پڑھائی، (راوی کہتے ہیں کہ) مجھے معلوم نہیں کہ آپ ﷺ نے (نماز میں) اضافہ کیا یا کمی، پھر جب آپ ﷺ (نماز سے) فارغ ہوئے تو آپ ﷺ سے (اس بارے میں) کہا گیا، چنانچہ آپ ﷺ نے (سہو کے) دو سجدے کیے۔“
اس حدیث کو سلیمان بن معاذ رحمہ اللہ سے صرف ابو داؤد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اسے نقل کرنے میں عبداللہ بن عمران رحمہ اللہ منفرد ہیں۔