المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7069
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُيَسَّرٍ أَبُو سَعْدٍ الصَّاغَانِيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَشَكَتْ أَنَّهَا أُنْكِحَتْ وَهِيَ كَارِهَةٌ ، فَنَزَعَهَا مِنْ زَوْجِهَا ، وَكَانَتْ ثَيِّبًا ، فَنَكَحَتْ بَعْدَ ذَلِكَ أَبَا لُبَابَةَ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا أَبُو سَعْدٍ الصَّاغَانِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سَهْلٌ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک خاتون نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور شکایت کی کہ اس کا نکاح اس کی ناپسندیدگی کے باوجود کر دیا گیا ہے، تو آپ ﷺ نے اسے اس کے شوہر سے جدا کر دیا (نکاح ختم کر دیا)، وہ ثیبہ (پہلے سے شادی شدہ) تھی، پھر اس نے اس کے بعد سیدنا ابولبابہ رضی اللہ عنہ سے نکاح کر لیا۔
اس حدیث کو ابن جریج رحمہ اللہ سے صرف ابو سعد صاغانی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے اس کی روایت کرنے میں سہل رحمہ اللہ منفرد ہیں۔