المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7067
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَهْلِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ ، ثَنَا يَزِيدُ أَبُو خَالِدٍ الْبَيْسَرِيُّ ، ثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، نَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ قَالَ : أَنَا عِنْدَ نَاقَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ أَحْرَمَ بِحَجَّةِ الْوَدَاعِ ، فَقَالَ حِينَ انْبَعَثَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ : لَبَّيْكَ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مَعًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ إِلَّا أَبُو خَالِدٍ الْبَيْسَرِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو كَامِلٍ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں: ”میں حجۃ الوداع کے موقع پر احرام کے وقت رسول اللہ ﷺ کی اونٹنی کے پاس موجود تھا، چنانچہ جب آپ ﷺ کی سواری آپ کو لے کر روانہ ہوئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: «لَبَّيْكَ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مَعًا» ”میں حج اور عمرہ دونوں کے ساتھ حاضر ہوں۔“ “
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسامہ بن زید سے صرف ابو خالد البیسری نے روایت کیا ہے، اور اس میں ابو کامل منفرد ہیں۔“