المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ هِلَالٍ ، ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي طَارِقٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ يَأْخُذُ عَنِّي هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ ، فَيَعْمَلُ بِهِنَّ ، أَوْ يُعَلِّمُهُنَّ مَنْ يَعْمَلُ بِهِنَّ ؟ I " قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : قُلْتُ : أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ ، فَأَخَذَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِي ، فَعَقَدَ فِيهَا خَمْسًا ، وَقَالَ : I " اتَّقِ الْمَحَارِمَ تَكُنْ أَعْبَدَ النَّاسِ ، وَارْضَ بِمَا قَسَمَ اللهُ لَكَ تَكُنْ أَغْنَى النَّاسِ ، وَأَحْسِنْ إِلَى جَارِكَ تَكُنْ مُؤْمِنًا ، وَأَحِبَّ لِلنَّاسِ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ تَكُنْ مُسْلِمًا ، وَلَا تُكْثِرِ الضَّحِكَ ، فَإِنَّ كَثْرَةَ الضَّحِكِ تُمِيتُ الْقَلْبَ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَسَنِ إِلَّا أَبُو طَارِقٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ I " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کون ہے جو مجھ سے یہ کلمات حاصل کرے گا، پھر ان پر عمل کرے گا یا کسی ایسے کو سکھائے گا جو ان پر عمل کرے؟“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! میں (تیار ہوں)۔“ تب نبی ﷺ نے میرا ہاتھ پکڑا اور اس میں پانچ باتیں شمار کیں اور فرمایا: ”حرام کاموں سے بچو، تم سب سے بڑے عبادت گزار بن جاؤ گے؛ اللہ نے تمہارے لیے جو تقسیم فرما دیا ہے اس پر راضی رہو، تم سب سے زیادہ غنی بن جاؤ گے؛ اپنے پڑوسی کے ساتھ حسنِ سلوک کرو، تم (کامل) مومن بن جاؤ گے؛ لوگوں کے لیے وہی پسند کرو جو اپنے لیے پسند کرتے ہو، تم (سچے) مسلمان بن جاؤ گے؛ اور زیادہ نہ ہنسا کرو، کیونکہ زیادہ ہنسنا دل کو مردہ کر دیتا ہے۔“
اس حدیث کو حسن رحمہ اللہ سے صرف ابوطارق رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسے روایت کرنے میں جعفر بن سلیمان رحمہ اللہ منفرد ہیں۔