المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7044
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْأَعْجَمِ الصَّنْعَانِيُّ ، نَا حَرِيزُ بْنُ الْمُسَلَّمِ ، ثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ الْجَرَّاحِ ، مَوْلَى أُمِّ حَبِيبَةَ ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَا تَصْحَبُ الْمَلَائِكَةُ رُفْقَةً فِيهَا جَرَسٌ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا عَبْدُ الْمَجِيدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : حَرِيزُ بْنُ الْمُسَلَّمِ I " .
ترجمہ
الجراح، جو ام المومنین سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے مولیٰ ہیں، سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”فرشتے اس قافلے کے ساتھ نہیں رہتے جس میں گھنٹی ہو۔“
ابن جریج رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف عبد المجید رحمہ اللہ نے روایت کی ہے، اور ان سے اسے بیان کرنے میں حریز بن مسلم رحمہ اللہ منفرد ہیں۔