المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7037
وَبِهِ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : تُفْتَحُ أَبْوَابُ السَّمَاءِ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ ، فَيَغْفِرُ اللهُ لِمَنْ لَا يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا إِلَّا الْمُتَهَاجِرَيْنِ = I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”پیر اور جمعرات کے دن آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، پس اللہ تعالیٰ ہر اس شخص کی مغفرت فرما دیتا ہے جو اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہراتا، سوائے ان دو افراد کے جنہوں نے (آپس میں) قطع تعلقی کر رکھی ہو۔“