المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7036
وَبِهِ : عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَا أَنْزَلَ اللهُ مِنْ دَاءٍ إِلَّا نَزَّلَ لَهُ دَوَاءً ، عَلِمَهُ مَنْ عَلِمَهُ ، وَجَهِلَهُ مَنْ جَهِلَهُ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ إِلَّا ابْنُهُ ، تَفَرَّدَ بِهَا : جَرِيرُ بْنُ الْمُسَلَّمِ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے ایسی کوئی بیماری نازل نہیں فرمائی جس کی دوا بھی نازل نہ کی ہو؛ اسے اس نے جان لیا جس نے (اللہ کی توفیق سے) جان لیا، اور اس سے وہ ناواقف رہا جو (اس کی تحقیق سے) ناواقف رہا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عبدالعزیز بن ابی رواد رحمہ اللہ سے ان احادیث کو ان کے بیٹے کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان کی روایت کرنے میں جریر بن مسلم رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“