المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7026
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَطَرٍ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يُقَالُ لِلْكَافِرِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ : أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ لَكَ مِلْءُ الْأَرْضِ ذَهَبًا ، أَكُنْتَ مُفْتَدِيًا بِهِ ؟ فَيَقُولُ : نَعَمْ ، فَيُقَالُ لَهُ : كَذَبْتَ ، قَدْ سُئِلْتَ مَا هُوَ أَهْوَنُ مِنْ ذَلِكَ فَأَبَيْتَ .
ترجمہ
حسین بن واقد رحمہ اللہ، مطر رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن کافر سے کہا جائے گا: ”بھلا بتاؤ، اگر تمہارے پاس زمین بھر سونا ہو، تو کیا تم اسے (بطورِ فدیہ) دے کر اپنی جان چھڑا لیتے؟“ وہ کہے گا: ”جی ہاں۔“ تو اس سے کہا جائے گا: ”تم نے جھوٹ بولا، تم سے تو اس سے کہیں زیادہ آسان چیز کا مطالبہ کیا گیا تھا، مگر تم نے انکار کر دیا تھا۔“ “