❮
❯
حدیث نمبر: 7025
وَبِهِ : عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِذَا وُضِعَ الْمَيِّتُ فِي قَبْرِهِ ، وَتَوَلَّى عَنْهُ أَصْحَابُهُ ، وَإِنَّهُ لَيَسْمَعُ خَفْقَ نِعَالِهِمْ ، أَتَاهُ مَلَكَانِ ، فَيُقْعِدَانِهِ ، فَيَقُولَانِ : مَا كُنْتَ تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ ؟ يَعْنِي مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَمَّا الْمُؤْمِنُ فَيَقُولُ : أَشْهَدُ أَنَّهُ عَبْدُ اللهِ وَرَسُولُهُ ، فَيُقَالُ لَهُ : انْظُرْ إِلَى مَقْعَدِكَ مِنَ النَّارِ قَدْ أَبْدَلَكَ اللهُ بِهِ مَقْعَدًا مِنَ الْجَنَّةِ ، فَيَرَاهُمَا جَمِيعًا .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب میت کو اس کی قبر میں رکھ دیا جاتا ہے اور اس کے ساتھی اس سے پیٹھ پھیر کر رخصت ہوتے ہیں، اور وہ یقیناً ان کے جوتوں کی چاپ سن رہا ہوتا ہے، تو اس کے پاس دو فرشتے آتے ہیں اور اسے بٹھاتے ہیں۔ وہ دونوں اس سے دریافت کرتے ہیں: ”تم اس شخص (یعنی محمد ﷺ) کے بارے میں کیا کہا کرتے تھے؟“ رہا مومن، تو وہ جواب دیتا ہے: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ وہ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔“ پھر اس سے کہا جاتا ہے: ”جہنم میں اپنے اس ٹھکانے کو دیکھو، اللہ نے تمہیں اس کے بدلے جنت میں ٹھکانا عطا فرما دیا ہے۔“ پس وہ (مومن) ان دونوں ٹھکانوں کو ایک ساتھ دیکھتا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7025
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1338، 1374، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2870، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3120، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2049 / 1، 2048 / 1، 2050 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2188، 2187، 2189، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3231، 3184، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7317، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12465، 13650، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1180، والبزار فى «مسنده» برقم: 7047، 7046»