المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7022
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ عَمْرِو بْنِ يُوسُفَ الْقُومَسِيُّ ، نَا الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى الْبِسْطَامِيُّ الْقُومَسِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي طَيْبَةَ ، عَنْ أَبِي طَيْبَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ صُبَيْحٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَوْ يَقُولُ أَحَدُهُمْ : أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ ذَهَبَ غَضَبُهُ I " أَوْ I " سَكَنَ غَضَبُهُ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنْ مَسْرُوقٍ إِلَّا أَبُو طَيْبَةَ I " وَرَوَاهُ النَّاسُ عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر ان میں سے کوئی شخص «أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ» ”میں شیطان سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں“ کہہ لے تو اس کا غصہ ختم ہو جائے گا «أَوْ» یا اس کا غصہ تھم جائے گا۔“
اس حدیث کو اعمش رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابوالضحی رحمہ اللہ سے اور انہوں نے مسروق رحمہ اللہ سے صرف ابو طیبہ رحمہ اللہ ہی نے روایت کیا ہے، جبکہ دیگر راویوں نے اسے اعمش رحمہ اللہ سے، انہوں نے عدی بن ثابت رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔