❮
❯
حدیث نمبر: 7012
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ الْبَكْرِيُّ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ بِلَالِ بْنِ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِصَحْفَةٍ تَفُورُ ، فَأَسْرَعَ يَدَهُ فِيهَا ، ثُمَّ رَفَعَ يَدَهُ ، فَقَالَ : إِنَّ اللهَ لَمْ يُطْعِمْنَا نَارًا
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ بِلَالٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ I " .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ایک پیالہ لایا گیا جس میں کھانا (انتہائی گرم ہونے کی وجہ سے) جوش مار رہا تھا، آپ ﷺ نے اس میں اپنا ہاتھ تیزی سے ڈالا، پھر اپنا ہاتھ اٹھا لیا اور فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے ہمیں آگ نہیں کھلائی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث بلال رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور ہشام بن عمار اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7012
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن يزيد البكري
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه عبد الله بن يزيد البكري ضعفه أبو حاتم وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 20»»
«أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 934»