المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا أَبُو الْخَطَّابِ حَمَّادٌ الدِّمَشْقِيُّ ، عَنْ رُزَيْقٍ أَبِي عَبْدِ اللهِ الْأَلْهَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : صَلَاةُ الرَّجُلِ فِي بَيْتِهِ بِصَلَاةٍ ، وَصَلَاتُهُ فِي مَسْجِدِ الْقَبَائِلِ بِخَمْسَةٍ وَعِشْرِينَ صَلَاةً ، وَصَلَاتُهُ فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي يُجَمَّعُ فِيهِ بِخَمْسِمِائَةِ صَلَاةٍ ، وَصَلَاتُهُ فِي الْمَسْجِدِ الْأَقْصَى بِخَمْسِينَ أَلْفَ صَلَاةٍ ، وَصَلَاتُهُ فِي الْمَسْجِدِ الْكَعْبَةِ بِمِائَةِ أَلْفِ صَلَاةٍ ، وَصَلَاتُهُ فِي مَسْجِدِي هَذَا بِخَمْسِينَ أَلْفَ صَلَاةٍ
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَنَسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ I " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آدمی کی اپنے گھر میں نماز ایک نماز کے برابر ہے، اس کی اپنے محلے کی مسجد میں نماز پچیس نمازوں کے برابر ہے، اس کی اس جامع مسجد میں نماز جہاں جمعہ قائم کیا جاتا ہے پانچ سو نمازوں کے برابر ہے، اس کی مسجدِ اقصی میں نماز پچاس ہزار نمازوں کے برابر ہے، اس کی مسجدِ کعبہ (مسجدِ حرام) میں نماز ایک لاکھ نمازوں کے برابر ہے، اور اس کی میری اس مسجد (مسجدِ نبوی) میں نماز پچاس ہزار نمازوں کے برابر ہے۔“
یہ حدیث سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اسے بیان کرنے میں ہشام بن عمار رحمہ اللہ منفرد ہیں۔