المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبْدُوسٍ ، ثَنَا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ الْوَضِينِ بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَائِرًا لِسَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ الْأَنْصَارِيِّ ، وَمَنْزِلُهُ بِالْأَسْوَاقِ ، فَبَسَطَتِ امْرَأَتُهُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَحْتَ صَوْرٍ مِنْ نَخْلٍ ، فَجَلَسَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَلَسْنَا مَعَهُ ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَطْلُعُ عَلَيْكُمُ الْآنَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ ، فَطَلَعَ أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ قَالَ : I " يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ I " فَطَلَعَ عُمَرُ ، ثُمَّ قَالَ : I " يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ I " ، فَطَلَعَ عُثْمَانُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْوَضِينِ بْنِ عَطَاءٍ إِلَّا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ I " .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ سیدنا سعد بن ربیع انصاری رضی اللہ عنہ کی ملاقات کے لیے تشریف لے گئے، ان کا مکان بازاروں کے علاقے میں تھا، چنانچہ ان کی اہلیہ نے کھجور کے درختوں کے ایک جھنڈ کے نیچے رسول اللہ ﷺ کے لیے فرش بچھایا، تو رسول اللہ ﷺ تشریف فرما ہوئے اور ہم بھی آپ ﷺ کے ساتھ بیٹھ گئے۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”ابھی تمہارے سامنے اہل جنت میں سے ایک شخص نمودار ہو گا۔“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نمودار ہوئے۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے سامنے اہل جنت میں سے ایک شخص نمودار ہو گا۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نمودار ہوئے۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے سامنے اہل جنت میں سے ایک شخص نمودار ہو گا۔“ تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نمودار ہوئے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو وضین بن عطا سے صرف ولید بن مسلم نے ہی روایت کیا ہے۔“