المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7001
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبْدُوسٍ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ أَيُّوبَ ، ثَنَا بَقِيَّةُ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنِّي لَسْتُ أَخَافُ عَلَيْكُمُ الْخَطَأَ ، وَلَكِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمُ الْعَمْدَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک میں تم پر (نادانستہ) غلطی کا خوف نہیں رکھتا، بلکہ میں تم پر (گناہ کے) ارادے اور دانستہ عمل کا خوف رکھتا ہوں۔“