المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6992
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَيْرٍ الْيَافُونِيُّ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ مُرَشَّلٍ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَدِمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَالْيَهُودُ تَصُومُ عَاشُورَاءَ ، فَسَأَلَهُمْ ، فَقَالُوا : هَذَا يَوْمٌ ظَهَرَ فِيهِ مُوسَى عَلَى فِرْعَوْنَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَنْتُمْ أَوْلَى بِمُوسَى ، فَصُومُوهُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ إِلَّا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ مُرَشَّلٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ مدینہ منورہ تشریف لائے تو دیکھا کہ یہودی عاشورا کا روزہ رکھتے ہیں۔ آپ ﷺ نے ان سے (اس کے بارے میں) دریافت فرمایا، تو انہوں نے کہا: ”یہ وہ دن ہے جس میں موسیٰ علیہ السلام فرعون پر غالب آئے تھے۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم موسیٰ (علیہ السلام) کے (تعلق میں ان سے) زیادہ حق دار ہو، پس تم یہ روزہ رکھو۔““
اس حدیث کو اشعث بن سوار رحمہ اللہ سے صرف ابو خالد الاحمر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسے نقل کرنے میں یزید بن خالد بن مرشل رحمہ اللہ منفرد ہیں۔