المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6987
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثَنَا حُسَيْنُ بْنُ وَلِيدٍ ، ثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ هِلَالِ بْنِ أُسَامَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ الْحَكَمِ السُّلَمِيِّ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي رَجُلٌ أَحْلِفُ عَلَى الشَّيْءِ ، ثُمَّ أَنْدَمُ عَلَيْهِ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ ، فَرَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا ، فَلْيَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ ، وَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ الْحَكَمِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : حُسَيْنُ بْنُ الْوَلِيدِ I " .
ترجمہ
سیدنا معاویہ بن حکم سلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! میں ایسا شخص ہوں کہ کسی بات پر قسم اٹھا لیتا ہوں، پھر اس پر نادم ہوتا ہوں؟“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کوئی قسم اٹھائی، پھر اس کے علاوہ کسی دوسری بات میں بھلائی دیکھی، تو اسے چاہیے کہ وہی کام کرے جو بہتر ہے، اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث معاویہ بن حکم رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور حسین بن ولید اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔“