المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ قُهْزَاذَ ، ثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ الْخَفَّافُ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ خِلَاسِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : I " أَوْصَانِي خَلِيلِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِثَلَاثٍ ، لَا أَدَعُهُنَّ فِي سَفَرٍ وَلَا حَضَرٍ : نَوْمٍ عَلَى وِتْرٍ ، وَصِيَامِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْجُمُعَةِ I " . ثُمَّ إِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ جَعَلَ بَعْدَ رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْجُمُعَةِ رَكْعَتَيِ الضُّحَى .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ خِلَاسٍ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، وَلَا عَنْ سَعِيدٍ إِلَّا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ قُهْزَاذَ I " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میرے خلیل ﷺ نے مجھے تین کاموں کی وصیت فرمائی، میں انہیں سفر ہو یا حضر کسی حال میں نہیں چھوڑتا: سونے سے پہلے وتر پڑھنا، ہر مہینے کے تین دن روزے رکھنا، اور جمعہ کے بعد دو رکعتیں ادا کرنا۔“
پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے جمعہ کی دو رکعتوں کے بجائے چاشت کی دو رکعتیں ذکر فرمائیں۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے بحوالہ خلاص رحمہ اللہ صرف سعید بن ابی عروبہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور سعید رحمہ اللہ سے صرف عبد الوہاب رحمہ اللہ نے؛ اس کی روایت میں محمد بن عبد اللہ بن قہزاد رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“