المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 697
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا مُعَلَّلُ بْنُ نُفَيْلٍ قَالَ : نَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ وَقَّاصِ بْنِ رَبِيعَةَ .
عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ شَدَّادٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ أَكَلَ بِرَجُلٍ مُسْلِمٍ أَكْلَةً ، فَإِنَّ اللهَ يُطْعِمُهُ مِثْلَهَا مِنْ جَهَنَّمَ ، وَمَنْ كُسِيَ بِرَجُلٍ ثَوْبًا ، فَإِنَّ اللهَ يَكْسُوهُ مِثْلَهُ مِنْ جَهَنَّمَ ، وَمَنْ قَامَ بِرَجُلٍ مُسْلِمٍ مَقَامَ رِيَاءٍ وَسُمْعَةٍ ، فَإِنَّ اللهَ يُقِيمُهُ مَقَامَ رِيَاءٍ وَسُمْعَةٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ إِلَّا بَقِيَّةُ .
ترجمہ
سیدنا مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے کسی مسلمان کے عوض (یعنی اس کی آبرو ریزی کر کے) ایک لقمہ بھی کھایا تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم سے اس کی مانند کھلائے گا، اور جس شخص نے کسی مسلمان کے بدلے کوئی لباس پہنا تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم سے اس جیسا لباس پہنائے گا، اور جو شخص کسی مسلمان (کی تذلیل یا اس کے سہارے) سے ریاکاری اور شہرت کے مقام پر کھڑا ہوا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے (رسوائی والے) ریاکاری اور شہرت کے مقام پر کھڑا کرے گا۔“
ابن ثوبان رحمہ اللہ سے اس حدیث کو بقیہ رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔