المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6950
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ قُهْزَاذَ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ، ثَنَا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَا عَلَى أَحَدِكُمْ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَتَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ أَنْ يَجْعَلَهَا عَنْ أَبَوَيْهِ ، فَلَا يُنْقَصُ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ سَعْدٍ إِلَّا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ ، وَلَا عَنْ خَارِجَةَ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ قُهْزَاذَ I " .
ترجمہ
عمرو بن شعیب رحمہ اللہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کسی کا کیا حرج ہے کہ جب وہ کوئی صدقہ کرنا چاہے تو اسے اپنے والدین کی طرف سے کر دے، تو ان کے اجر و ثواب میں کچھ بھی کمی نہیں کی جائے گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عثمان بن سعد سے صرف خارجہ بن مصعب نے، اور خارجہ سے صرف علی بن حسن نے روایت کیا ہے، جبکہ محمد بن عبد اللہ بن قہزاد اس کے ساتھ منفرد ہیں۔“