المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6949
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْعَبْدِيُّ ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، ثَنَا أَبِي ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَرْقَمِ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : إِذَا كَانَ بِأَحَدِكُمُ الْغَائِطُ ، وَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَلْيَبْدَأْ بِالْغَائِطِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ إِلَّا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، وَلَا عَنْ جَرِيرٍ إِلَّا ابْنُهُ وَهْبٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم میں سے کسی کو قضائے حاجت کا تقاضا ہو اور نماز حاضر ہو جائے، تو اسے چاہیے کہ (نماز سے) پہلے قضائے حاجت کرے“۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”قیس بن سعد رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف جریر بن حازم رحمہ اللہ نے روایت کی ہے، اور جریر رحمہ اللہ سے صرف ان کے صاحبزادے وہب رحمہ اللہ نے، جبکہ محمد بن عبدالکریم رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں“۔