المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6928
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا أَيُّوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَزَّانُ ، ثَنَا مَعْمَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ فُرَاتِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَى الْجَدَّةَ السُّدُسَ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ فُرَاتِ بْنِ سُلَيْمَانَ إِلَّا مَعْمَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ I " .
كذا في طبعة دار الحرمين ، والصواب : (فرات بن سلمان).ترجمہ
سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ نے دادی کو (وراثت میں) چھٹا حصہ عطا فرمایا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو فرات بن سلمان سے صرف معمر بن سلیمان نے روایت کیا ہے۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح «فرات بن سلیمان» درج ہے، جبکہ درست نام «فرات بن سلمان» ہے۔