المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6923
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ حَبِيبٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْحَرَّانِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي دَاوُدَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، فَإِذَا قَالُوهَا عَصَمُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا ، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللهِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ وہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» کہہ دیں، پس جب وہ یہ کہہ دیں گے تو انہوں نے مجھ سے اپنے خون اور اپنے اموال کو محفوظ کر لیا سوائے اس کے حق کے، اور ان کا حساب اللہ کے ذمہ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالکریم رحمہ اللہ سے صرف سلیمان بن ابی داود رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور محمد بن سلیمان رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔“