المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6907
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُعَافَى ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الصَّيْدَاوِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ شَابُورَ ، ثَنَا عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا يَمْسَحُ الرَّجُلُ جَبْهَتَهُ مِنَ التُّرَابِ حَتَّى يَفْرُغَ مِنَ الصَّلَاةِ ، وَلَا بَأْسَ أَنْ يَمْسَحَ الْعَرَقَ عَنْ صُدْغَيْهِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَكْحُولٍ إِلَّا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ عِيسَى بْنِ عَبْدِ اللهِ I " .
ترجمہ
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آدمی اپنی پیشانی سے مٹی نہ پونچھے یہاں تک کہ وہ نماز سے فارغ ہو جائے، اور اس میں کوئی مضائقہ نہیں کہ وہ اپنی کنپٹیوں سے پسینہ پونچھ لے۔“
مکحول رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف عثمان بن عبد الرحمن رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسے عیسیٰ بن عبد اللہ رحمہ اللہ سے روایت کرنے میں محمد بن شعیب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔