المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6900
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ السَّلَامِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ الْأَنْطَاكِيُّ ، نَا غُصْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا شَكَكْتَ فِي صَلَاتِكَ فَلْيَكُنِ الشَّكُّ فِي الْخَامِسَةِ أَوِ الرَّابِعَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ إِلَّا غُصْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ الْأَنْطَاكِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے اور وہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ نے فرمایا: ”جب تمہیں اپنی نماز میں شک ہو جائے تو وہ شک پانچویں یا چوتھی (رکعت) کے بارے میں ہونا چاہیے۔“
اس حدیث کو ابن ثوبان رحمہ اللہ سے غصن بن اسماعیل رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور محمد بن غالب انطاکی رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔