المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6894
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْخُزَزِ الطَّبَرَانِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ سَلَمَةَ الطَّبَرَانِيُّ ، ثَنَا أَبِي الْوَلِيدُ ، ثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ لِلْقُلُوبِ صَدَأً ، قَالُوا : فَمَا جَلَاؤُهَا يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : I " جَلَاؤُهَا الِاسْتِغْفَارُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ إِلَّا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْوَلِيدُ بْنُ سَلَمَةَ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک دلوں کو زنگ لگ جاتا ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ان کی جلا کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان کی جلا استغفار کرنا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن منکدر رحمہ اللہ سے صرف نضر بن محمد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ولید بن سلمہ رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“