المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6876
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الرَّازِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نُعَيْمِ بْنِ مَيْسَرَةَ الرَّازِيُّ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أُدْخِلَ قَبْرَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَطِيفَةٌ حَمْرَاءُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ إِلَّا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، وَلَا عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ إِلَّا نُعَيْمُ بْنُ مَيْسَرَةَ الرَّازِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ نُعَيْمٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کی قبرِ مبارک میں ایک سرخ چادر رکھی گئی تھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یونس رحمہ اللہ سے صرف ابو جعفر رازی رحمہ اللہ نے، اور ابو جعفر رحمہ اللہ سے صرف نعیم بن میسرہ رازی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ ان سے اس کی روایت میں ان کے بیٹے عبد اللہ بن نعیم رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“