المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6865
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُسَافِرٍ الْأَنْطَاكِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَصْرٍ الْأَنْطَاكِيُّ ، ثَنَا سَلْمُ بْنُ سَالِمٍ ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ مُصْعَبٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ اللهَ يَضْحَكُ مِنْ إِيَاسِ الْعِبَادِ وَقُنُوطِهِمْ ، وَقُرْبِ الرَّحْمَةِ مِنْهُمْ ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي ، وَيَضْحَكُ رَبُّنَا ؟ قَالَ : I " إِي وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، إِنَّهُ لَيَضْحَكُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُسْلِمُ بْنُ سَالِمٍ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل بندوں کی ناامیدی اور ان کی مایوسی پر، اور ان سے اپنی رحمت کی قربت پر ہنستا ہے۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، کیا ہمارا رب ہنستا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ” «إِي وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ» ہاں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! وہ یقیناً ہنستا ہے۔“
اس حدیث کو زید بن اسلم رحمہ اللہ سے خارجہ بن مصعب رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں مسلم بن سالم رحمہ اللہ منفرد ہیں۔