❮
❯
حدیث نمبر: 6864
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا مُبَشِّرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ انْتِفَاخُ الْأَهِلَّةِ ، حَتَّى يُرَى الْهِلَالُ لِلَيْلَتِهِ ، فَيُقَالُ : هُوَ لِلَيْلَتَيْنِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ إِلَّا شُعَيْبٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُبَشِّرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ I " .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کی نشانیوں میں سے چاند کا پھول جانا (بڑا دکھائی دینا) ہے، یہاں تک کہ پہلی رات کا چاند دیکھا جائے گا تو (اس کی جسامت دیکھ کر) کہا جائے گا: یہ دو راتوں کا چاند ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابوزناد رحمہ اللہ سے سوائے شعیب رحمہ اللہ کے کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں مبشر بن اسماعیل رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 6864
تخریج حدیث «أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 877»