المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6860
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَاسِرٍ ، نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : الْمُتَحَابُّونَ فِي جَلَالِ اللهِ فِي ظِلِّ اللهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ إِلَّا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ I " .
ترجمہ
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ کی عظمت و جلال کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرنے والے اللہ کے سائے میں ہوں گے، جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی دوسرا سایہ نہ ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالرحمن بن یزید بن جابر سے صرف صدقہ بن خالد نے روایت کیا ہے، اور ہشام بن عمار اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔“