❮
❯
حدیث نمبر: 6852
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاذٍ ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا بَشَّارُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، حَدَّثَتْنِي أُمُّ حَكِيمٍ ، قَالَتْ : سَمِعْتُ أُمَّ إِسْحَاقَ ، تَقُولُ : هَاجَرْتُ مَعَ أَخِي إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ ، فَلَمَّا كُنْتُ فِي بَعْضِ الطَّرِيقِ ، قَالَ لِي أَخِي : اقْعُدِي يَا أُمَّ إِسْحَاقَ ، فَإِنِّي نَسِيتُ نَفَقَتِي بِمَكَّةَ ، فَقُلْتُ : إِنِّي أَخْشَى عَلَيْكَ الْفَاسِقَ زَوْجِي قَالَ : لَا ، إِنْ شَاءَ اللهُ . قَالَ : فَلَبِثْتُ أَيَّامًا ، فَمَرَّ بِي رَجُلٌ قَدْ عَرَفْتُهُ وَلَا أُسَمِّيهِ ، فَقَالَ : مَا يُقْعِدُكِ هَاهُنَا يَا أُمَّ إِسْحَاقَ ؟ قُلْتُ : أَنْتَظِرُ إِسْحَاقَ ، ذَهَبَ لِنَفَقَةٍ لَهُ بِمَكَّةَ ، فَقَالَ : لَا إِسْحَاقَ لَكِ ، قَدْ لَحِقَهُ زَوْجُكِ الْفَاسِقُ فَقَتَلَهُ ، فَقَدِمْتُ ، I " فَدَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، قُتِلَ إِسْحَاقُ . وَأَنَا أَبْكِي ، وَيَنْظُرُ إِلَيَّ ، فَإِذَا نَظَرْتُ إِلَيْهِ نَكَسَ فِي الْوُضُوءِ ، فَأَخَذَ كَفًّا مِنْ مَاءٍ فَنَضَحَهُ فِي وَجْهِي .
قَالَ بَشَّارٌ : قَالَتْ جَدَّتِي : I " فَلَقَدْ كَانَتْ تُصِيبُنَا الْمُصِيبَةُ الْعَظِيمَةُ ، فَنَرَى الدُّمُوعَ عَلَى عَيْنَيْهَا وَلَا تُصِيبُ خَدَّهَا I " .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أُمِّ إِسْحَاقَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ I " .
ترجمہ

سیدہ ام اسحاق رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے اپنے بھائی کے ساتھ مدینہ کی جانب رسول اللہ ﷺ کی طرف ہجرت کی، جب ہم راستے کے کسی حصے میں پہنچے تو میرے بھائی نے مجھ سے کہا: اے ام اسحاق! تم یہیں بیٹھو، کیونکہ میں مکہ میں اپنا خرچ (رقم) بھول آیا ہوں۔ میں نے کہا: مجھے آپ کے متعلق اپنے فاسق شوہر کا ڈر ہے۔ انہوں نے کہا: نہیں، «إِنْ شَاءَ اللهُ» (کچھ نہیں ہوگا)۔ وہ کہتی ہیں: پھر میں چند دن وہاں ٹھہری رہی، تو میرے پاس سے ایک شخص گزرا جسے میں پہچانتی تھی مگر اس کا نام نہیں لوں گی، اس نے پوچھا: اے ام اسحاق! تم یہاں کیوں بیٹھی ہو؟ میں نے کہا: میں اسحاق کا انتظار کر رہی ہوں، وہ مکہ اپنا خرچ لینے گئے ہیں۔ اس نے کہا: اب تمہارا کوئی اسحاق نہیں رہا، تمہارے فاسق شوہر نے انہیں پا لیا اور انہیں قتل کر دیا ہے۔ پھر میں مدینہ پہنچی اور رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی جبکہ آپ ﷺ وضو فرما رہے تھے۔ میں نے روتے ہوئے عرض کیا: یا رسول اللہ! اسحاق قتل کر دیے گئے۔ آپ ﷺ میری طرف دیکھ رہے تھے، پھر جب میں آپ ﷺ کی طرف دیکھتی تو آپ ﷺ وضو کی طرف (سر) جھکا لیتے، پھر آپ ﷺ نے پانی کا ایک چلو لیا اور اسے میرے چہرے پر چھڑک دیا“۔
بشار رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میری دادی نے بیان کیا: ”پھر (اس برکت سے) ہمیں جب بھی کوئی بڑی سے بڑی مصیبت پہنچتی تو ہم ان کی آنکھوں میں آنسو تو دیکھتے تھے مگر وہ آنسو ان کے رخسار تک نہیں بہتے تھے“۔
یہ حدیث سیدہ ام اسحاق رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور موسیٰ بن اسماعیل اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 6852
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف بشار بن عبد الملك
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه بشار بن عبد الملك ضعفه ابن معين «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 20»»