المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ قَالَ : حَدَّثَنِي مُوسَى الْجُهَنِيُّ ، عَنْ زَاذَانَ .
عَنْ عَابِسٍ الْغِفَارِيِّ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، يَقُولُ : يَتَخَوَّفُ عَلَى أُمَّتِهِ سِتَّ خِصَالٍ : I " إِمْرَةُ الصِّبْيَانِ ، وَكَثْرَةُ الشُّرَطِ ، وَالرِّشْوَةُ فِي الْحُكْمِ ، وَقَطِيعَةُ الرَّحِمِ ، وَاسْتِخْفَافٌ بِالدَّمِ ، وَنَشْءٌ يَتَّخِذُونَ الْقُرْآنَ مَزَامِيرَ ، يُقَدِّمُونَ الرَّجُلَ لَيْسَ بِأَفْقَهِهِمْ ، وَلَا أَعْلَمِهِمْ ، وَلَا بِأَفْضَلِهِمْ ، يُغَنِّيهِمْ غِنَاءً I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى إِلَّا عِيسَى .
سیدنا عابس غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”آپ ﷺ اپنی امت پر چھ خصلتوں کا اندیشہ فرماتے تھے: ناسمجھ نوجوانوں کی حکمرانی، پولیس والوں کی کثرت، فیصلوں میں رشوت ستانی، قطع رحمی، خونِ ناحق کو معمولی سمجھنا، اور ایسی نئی نسل کا پیدا ہونا جو قرآن کو راگ و موسیقی کا ذریعہ بنا لیں گے، وہ (امامت کے لیے) ایسے شخص کو آگے کریں گے جو ان میں سب سے بڑھ کر فقیہ، عالم یا افضل نہیں ہوگا، بلکہ وہ محض اس لیے آگے کیا جائے گا کہ وہ انہیں گانے کے انداز میں (قرآن) سنائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو موسیٰ رحمہ اللہ سے صرف عیسیٰ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“