المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 684
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ قَالَ : نَا أَبُو يَحْيَى التَّيْمِيُّ ، عَنْ مُوسَى الْجُهَنِيِّ ، عَنْ مُجَاهِدٍ .
عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ قَدَّمَ شَيْئًا مِنْ وَلَدِهِ صَابِرًا مُحْتَسِبًا ، حَجَبُوهُ بِإِذْنِ اللهِ مِنَ النَّارِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى إِلَّا أَبُو يَحْيَى .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے اپنی اولاد میں سے کسی کو (اپنی زندگی میں) آگے بھیجا، اس حال میں کہ وہ صبر کرنے والا اور اجر کی امید رکھنے والا ہو، تو وہ (بچے) اللہ کے حکم سے اسے آگ سے بچانے کے لیے آڑ بن جائیں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو موسیٰ رحمہ اللہ سے صرف ابو یحییٰ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“