المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاذٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنِ الْجَعْدِ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ أَصْحَابَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَكَوْا إِلَيْهِ الْعَطَشَ ، فَدَعَا بِعُسٍّ ، وَدَعَا بِمَاءٍ فَصَبَّهُ فِيهِ ، وَوَضَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَفَّهُ فِي الْعُسِّ ، فَقَالَ : اسْتَقُوا I " ، فَرَأَيْتُ الْمَاءَ يَنْبُعُ عُيُونًا مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، حَتَّى اسْتَقَى النَّاسُ I " .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ I " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ نے آپ ﷺ سے پیاس کی شکایت کی، تو آپ ﷺ نے لکڑی کا ایک بڑا پیالہ منگوایا اور تھوڑا پانی منگوایا، پھر اسے اس پیالے میں ڈال دیا۔ رسول اللہ ﷺ نے اپنی ہتھیلی اس پیالے میں رکھی اور فرمایا: «اسْتَقُوا» ”پانی بھر لو۔“ چنانچہ میں نے دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ کی انگلیوں کے درمیان سے چشموں کی مانند پانی ابل رہا تھا، یہاں تک کہ تمام لوگوں نے پانی بھر لیا اور سیراب ہو گئے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے، بحوالہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہما، صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور جعفر بن سلیمان رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“