المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاذٍ ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ ، أَنَّهُ قِيلَ لَهُ : لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ هَاجَرَ ، فَقُلْتُ : لَا آتِي مَنْزِلِي حَتَّى آتِي رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَسْأَلَهُ ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْتُ : هَذَا سَرَقَ خَمِيصَةً لِي ، لِرَجُلٍ مَعَهُ ، فَأَمَرَ بِقَطْعِهِ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، قَدْ وَهَبْتُهَا لَهُ قَالَ : فَهَلَّا قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَنِي بِهِ ؟ قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّهُمْ يَقُولُونَ : لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ هَاجَرَ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " لَا هِجْرَةَ بَعْدَ فَتْحِ مَكَّةَ ، وَلَكِنْ جِهَادٌ وَنِيَّةٌ ، وَإِذَا اسْتُنْفِرْتُمْ فَانْفِرُوا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ إِلَّا وُهَيْبٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ I " .
سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے کہا گیا: ”جنت میں وہی داخل ہو گا جس نے ہجرت کی ہو“، تو میں نے کہا: ”میں اپنے گھر نہیں جاؤں گا یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ سے اس بارے میں دریافت نہ کر لوں۔“ چنانچہ میں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور (اپنے ساتھ موجود ایک شخص کے متعلق) عرض کیا: ”اس نے میری ایک چادر چوری کی ہے“، تو آپ ﷺ نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دے دیا۔ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے وہ چادر اسے ہبہ کر دی ہے“، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے اسے میرے پاس لانے سے پہلے ایسا کیوں نہ کیا؟“ پھر میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! لوگ کہتے ہیں کہ جنت میں وہی داخل ہوگا جس نے ہجرت کی ہو؟“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «لَا هِجْرَةَ بَعْدَ فَتْحِ مَكَّةَ، وَلَكِنْ جِهَادٌ وَنِيَّةٌ، وَإِذَا اسْتُنْفِرْتُمْ فَانْفِرُوا» ”فتح مکہ کے بعد ہجرت (فرض) نہیں رہی، البتہ جہاد اور نیت باقی ہے، اور جب تمہیں کوچ کرنے کا حکم دیا جائے تو نکل کھڑے ہوا کرو۔“
اس حدیث کو ابن طاؤس رحمہ اللہ سے صرف وہیب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کی روایت میں موسیٰ بن اسماعیل رحمہ اللہ منفرد ہیں۔